The Infidels of Mecca – Assassination of Benazir Bhutto

Novel : The Infidels of Mecca – Assassination of Benazir Bhutto

For advance booking, contact on these Whatsapp numbers from 11am – 11pm

+92 304 2224000
Contact person: Nofil Jellani

Rabta number for Inquiry:

03004827500
Muhammad Fahad

SKU: 15 Categories: , Tags: ,
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

سلام، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پر لکھا جانے والا یہ ناول اگلے ماہ کے پہلے ہفتے دستیاب ہوگا، آپ اور آپ کے دوست اس ناول کی ایڈوانس بُکنگ کرائیں
…..

“کُفار مکّہ” استاد عباس زیدی کا لکھا ناول ہے- ترجمہ اس فقیر نے کیا ہے- چھاپ عکس پبلیکیشنز رہا ہے- یہ ناول اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں قارئین کو پڑھنے کے لیے دستیاب ہوگا-

ناول پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے پس منظر میں لکھا گیا اور یہ اس ناول کا مرکزی موضوع ہے- یہ خالص فکشن ہے جس کے مرکزی موضوع کے ساتھ ساتھ کئی اور ذیلی موضوع بھی کرداروں کے ساتھ ساتھ بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کرداروں کے زریعے بیان ہوئے ہیں، استاد عباس زیدی نے اس ناول میں کرداروں کے زریعے سے کئی مجبور و محکوم اقوام کا مقدمہ پیش کیا، اس میں پاکستان میں جمہوریت، سماجی و معاشی مساوات، رواداری، تحمل و برداشت کی اقدار پر مبنی سیاست کرنے والے کارکنوں کا مقدمہ “الحلاجی گروپ” کے کرداروں کے زریعے پیش کیا گیا ہے- نام نہاد افغان جہاد اور جنرل ضیاء الحق کے حوالے سے کرنل برق کا کردار اور اسی کے دوران اس ناول کے ھیرو(اگر ہم کہہ سکیں تو) اور ھیروئین کی داستان محبت اور ان کے درمیان پیش آمدہ واقعات کا تسلسل پاکستانی سماج کے آشوب کی ایک دردناک تصویر ہمارے سامنے پیش کردیتا ہے- اس ناول میں پہلی بار ہم شیعہ، احمدی برادریوں کی وجودی صورت حال کو فکشن میں ڈھلتا دیکھتے ہیں اور ہم اسی ناول میں ملامتی تصوف کے کرداروں کا المیہ بھی ملاحظہ کرتے ہیں، جس کا فی الحال انگریزی اور اردوفکشن میں زکر شاز و نادر ہی ملتا ہے وہ بھی چند ایک افسانوں اور کہانیوں جبکہ ناول لکھنے والوں نے اس موضوع کو بالکل ہی نظر انداز کردیا ہے-

اردو اور انگریزی میں لکھے ناول کے باب میں پاکستانی تناظر کے ساتھ “بھاگ بھری” (مصنف صفدر نوید زیدی) کے ہمراہ یہ ناول پاکستان میں سماجی ناول نگاری کو ایک نئی جہت سے متعارف کرانے کا سبب بن رہا ہے-

میں امید کرتا ہوں کہ میرے دوست، احباب، ساتھی، کرم فرما سب کے سب اس ناول کی ایڈوانس بُکنگ کرائیں گے تاکہ اس کو شایع کرنے کی ہمت کرلینے والے کو اس طرح کی اور کتابیں شایع کرنے کا حوصلہ ہوجائے –

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “The Infidels of Mecca – Assassination of Benazir Bhutto”